عمران خان آ رہے ہیں، بینکنگ کورٹ نے تمام کیسز بغیر کارروائی ملتوی کردیے 

09:53 AM, 28 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بینکنگ کورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔بینکنگ کورٹ میں مقرر تمام کیسز بغیر کارروائی ملتوی کردیئے گئے۔

نیونیوز کے مطابق آج صرف عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی۔تمام دیگر کیسز میں سائلین کو نئی تاریخیں دی جارہیں۔ یہ فیصلہ سیکورٹی کے پیش نظر کیا گیا۔ 

عمران خان کی پیشی سے قبل بینکنگ کورٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی ہے۔ کارکن عمران خان کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں جو لاہور سے موٹروے کے راستے اسلام آباد جا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں