لاہور : پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر ولید اقبال کی والدہ اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی بہو جسٹس ریٹائر ناصرہ اقبال نے جیل بھرو تحریک پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں عمران خان کو کھری کھری سُنا دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا۔
جسٹس ناصرہ اقبال نے کہا کہ اِن کا جو لیڈر بنا ہوا ہے وہ خود ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل بھرو۔