روس یوکرین جنگ میں پہلا بڑا اپ سیٹ ،یورپ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی 

11:46 PM, 28 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

ماسکو:روس یوکرین جنگ میں ہونے والے پہلے باضابطہ مذاکرات بے نتیجہ نکلے ،دونوں فریقین کسی معاہدہ پر اتفاق نہ کر سکے اور پانچ گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کشیدگی کے خاتمے کے کیلئے روس اور یوکرین کے درمیان 5 گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا،بیلا روس کی سرحد پر ہونے والے روس یوکرین مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

ماسکو سے روسی ٹی وی کے مطابق دونوں وفود مشاورت کے بعد مذاکرات کے دوسرے دور میں شریک ہوں گے،روسی ٹی وی کے مطابق روسی صدر کے مشیر کا کہنا ہے کہ دونوں وفود نے ایسے مشترکہ نکات نوٹ کیے ہیں جن پر اتفاق ہوسکتا ہے۔ 

دریں اثنا کیف سے روسی ٹی وی کے مطابق پانچ گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا۔

مزیدخبریں