عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی،پٹرول کی اگلے 4 ماہ تک قیمت 149.86مقرر 

Pakistan Petrol Price,Ogra,Petrol Crisis,Petrol Dealers Association,

اسلام آباد:مہنگائی کی ماری عوام کے لیےبڑی خوشخبری ،وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دس دس روپے تک کمی کر دی گئی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

فنانس ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے کمی کر دی گئی ہے ،نوٹیفکیشن  کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 149 روپے 86 پیسے مقررکر دی گئی ہے ۔

پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 10-10 روپے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کی کمی  کر دی گئی۔


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 15 پیسے،مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے ،اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لٹر مقررکر دی گئی ۔قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا ۔