ماسکو:روس یوکرین حالیہ تنازعہ کے بعد جہاں امریکہ سمیت دیگر ممالک نے ماسکو پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں وہیں یورپی یونین کی طرف سے روس پر عائد سفیر پابندیوں کی وجہ سے جینوا میں ہونے والے اہم اجلاس میں اب روسی وزیر خارجہ شرکت نہیں کر سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اپنا جینیوا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے، سرگئی لاروف تخفیف اسلحہ پر بات چیت اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے یو این ہیومن رائٹس کونسل کے سیشن میں شرکت کے لیے جینیوا جانے والے تھے۔
یوکرین پر روسی حملے کے بعد یورپی یونین کی جانب سے عائد کی گئی فضائی پابندی کے باعث روسی ایوی ایشن کیلئے یورپی فضائی حدود بند ہے، جس کی وجہ سے روسی وزیرخارجہ کا طیارہ وہاں نہیں جاسکتا تھا۔