امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبد الرحمن کی اہم ملاقات 

Chairman Naibaat Media Network, Siraj ul haq

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے پی بی اے، اے پی این ایس ، سی پی این ای کے رہنماؤں نے ملاقات کی،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پیکا قانون آزادی اظہار رائے کے منافی ہے جماعت اسلامی ہر سطح پر اس کالے قانون کی مذمت کرتی ہے ۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریریٹ منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے نئی بات میڈیا نیٹ ورک کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان اور پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن ، اے پی این ایس ، سی پی این ای اور ایمنڈ کے رہنماؤں نے ملاقات کی، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پیکا آرڈیننس ایک کالا قانون ہے  جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

سرا ج الحق نے کہا جماعت اسلامی میڈیا جوائنٹ کمیٹی کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے ہم ہر سطح پر اس قانون کی مذمت کرتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے ہاتھوں عام عوام تو دور کی بات قلم مزدور بھی پریشان ہیں ،پیکا آرڈیننس صحافی برادری کے ساتھ حکومت کا امتیازی سلوک ہے ۔

ملاقات میں دنیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود میاں، عامر محمود، اے پی این ایس کے سرمد علی، طاہر اے خان، ایمنڈ سے اظہر عباس، ڈائریکٹر نیو نیوز محمد عثمان ، ایاز خان، سی پی این ای کے کاظم خان، اعجازالحق، ارشاد عارف ،ناز آفرین سہگل بھی موجود تھیں۔