وزیر اعظم کے خطاب سے قبل ہی اوگرا نے  قیمتوں میں اضافہ کر دیا 

Ogra,Petrol Crisi,Pakistan Petrol Price

اسلام آباد:ایک طرف جہاں بجلی کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کیا گیا وہیں اوگرا نے یکم مارچ سے ایل پی جی کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں جس کے مطابق نئی قیمت 234 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے ،قیمتوں میں تبدیلی کا  نوٹیفکیشن جاری   کر دیا گیا


نوٹفیکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 2759روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 10,613 روپے مقرر کی گئی۔ نئی قیمتوں کے مطابق  ایل پی جی 27 روپے فی کلو  گھریلو سلنڈر 319 روپے اور کمرشل سلنڈر 1226 روپے مہنگا کر دیا گیا۔

 سعودی ارآمکو کنٹرکٹ پرائس میں 108 ڈالر فی میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا۔بین القوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت 980 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی ہے ایل پی جی کی قیمت 2 سال میں 160 فیصد اضافہ ہوا۔