ہم مستحق ہیں ، فوری رکنیت دی جائے: یوکرائن کا یورپی یونین سے مطالبہ 

04:03 PM, 28 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

کیف : یوکرائن کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرائن یورپی یونین کا رکن بننے کا مستحق ہے۔ انھوں نے اپیل کی  کہ نئے خصوصی طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے یوکرین کو فوراً یورپی یونین میں شامل کیا جائے۔

صدارتی دفتر کے فیس بک پیج پر ایک خطاب میں ان کا کہنا تھا یورپی شہری جانتے ہیں کہ ہمارے سپاہی نہ صرف اپنے ملک کی آزادی بلکہ یورپی یونین کے تمام ملکوں میں امن قائم کرنے، بچوں کی زندگی، برابری اور جمہوریت کے لیے لڑ رہے ہیں اسی لیے ہم فوری طور پر یورپی یونین میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے حمایتوں کے شکرگزار ہیں لیکن ہم تمام یورپیوں کا ساتھ اور سب سے بڑھ کر برابری چاہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ جائز مطالبہ ہے ۔ ہم اس کے مستحق ہیں اور یہ ممکن ہے۔

مزیدخبریں