لاہور : وزیراعظم عمران خان نے کل ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔ وزیراعظم کال لاہور کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور کی ملاقات ہو گی ۔وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہو گا۔ وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی۔ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادران کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے ۔ وزیراعظم چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ق لیگ کے تحفظات بھی دور کریں گے۔