یوکرائن : پاکستانی طلبا سخت سردی میں کھلے آسمان تلے رکنے پر مجبور، خوراک بھی ختم 

01:01 PM, 28 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

کیف : یوکرائن میں پولینڈ کی سرحد پر پاکستانی طلبا 48 گھنٹے سے شدید سردی میں کھلے آسمان تلے کھڑے ہیں اور پولینڈ میں داخلے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ 

پولینڈ کی سرحد پر موجود پاکستانی طالب علم عدیل احمد کے مطابق وہ کئی گھنٹے سے اپنے دیگر 5 ساتھیوں کے ہمراہ لائن میں کھڑے اپنے نمبر کا انتطار کر رہا ہے۔ بارڈر پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں جو پولینڈ میں داخلے کے منتظر ہیں۔

عدیل احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں سخت سردی میں لائنوں میں انتظار کرنا پڑ رہا ہے لائن نہیں چھوڑ سکتے کہ اس طرح ہمیں پھر پچھے جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھ ہاتھ میں جو کھانے پینے کا سامان رکھا تھا وہ ختم ہوگیا ہے اور ہمیں لگ رہا ہے کہ آئندہ چند گھنٹے میں پولینڈ کی سرحد پر مزید لوگ جمع ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں