کیف : بیلا روس نے یوکرائن اور روس کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
بیلا روس کے صدر ایلگزینڈر لوکاشینکو یوکرائن پر روس کے حملے میں اپنی فوجیں بھیجنا چاہتے ہیں ۔ یوکرائن نے بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد پر سفارت کار بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیلا روس کی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جس میں ایک بڑی میز پر روس اور یوکرائن کے جھنڈوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان مذاکرات کا مقام تیار ہے اور وفود کی آمد متوقع ہے۔
بیلاروس کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق وفود کی آمد کے ساتھ ہی مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔