اے این پی کے مقتول رہنما اسدخان اچکزئی کو سپردخاک کردیا گیا

06:37 PM, 28 Feb, 2021

چمن ،صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقتول رہنما اسد خان اچکزئی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

اسد خان اچکزئی کی نماز جنازہ گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول فٹبال گراؤنڈ چمن میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، علمائے کرام اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی  بھی جنازے میں شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ اسدخان اچکزئی کو 5 ماہ قبل کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ سے اغواء کیاگیاتھا جن کی گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے نوحصار میں کنویں سے  لاش ملی تھی۔

دوسری جانب اسد خان اچکزئی کے قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کا 10  روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

مزیدخبریں