بلاول نے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا

06:28 PM, 28 Feb, 2021

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو سرپرائز دیں گے۔ سینیٹ الیکشن کے نتائج حکومت کو گھر بھیجنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسی حکومت بنائیں گے کہ پارلیمان عوام کی قسمت کا فیصلہ کرے۔کٹھ پتلی وزیراعظم اور حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔یقین ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی حکومت نے دھاندلی کی کوشش کی،  مقابلہ کریں گے۔ ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم نےحکومت کو ہرایا ہے۔پی ڈی ایم نےحکومت کو ہرمیدان ومحاذ پر چیلنج کیاہے۔ اس کٹھ پتلی حکومت اوروزیراعظم کو  گھر بھیجیں گے۔ سینیٹ الیکشن سےیہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ حکومتی اراکین بھی حکومت کیساتھ نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امید ہےسینیٹ الیکشن میں ہمارےامیدوارسرپرائزنگ نتائج لائیں گے۔ سینیٹ الیکشن سے پیغام دیناچاہتےہیں کہ پارلیمان بھی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔ این اے 75میں ن لیگ کاامید وار جیت رہا تھا ، وہاں بھی دھاندلی ہوئی ۔ کرم کی نشست پر مولانا فضل الرحمان کاامید وار جیت رہاتھا۔

مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابی اتحادنہیں تحریک کا نام ہے،۔سینیٹ انتخابات کےبعدسربراہی اجلاس ہوگا،مستقبل کی حکمت عملی وضع کی جائیگی۔ حکومتی صفوں میں مایوسی کا ماحول ہے۔ ایسےحکمرانوں سےجان چھڑاناعوام کی خدمت ہوگی۔

مزیدخبریں