ممبئی ، بھارتی فنکار جوڑی سیف علی خان اور کرینہ نے نئے بیٹے کو میڈیا کے سامنے لانے کے لئے پلان بنا لیا ۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش کو ایک ہفتہ ہوچکا ہے ۔ تاہم ابھی تک نومولود کی کوئی ایک تصویر بھی کہیں شیئر نہیں کی گئی اور نہ ہی بھارتی میڈیا نئے بچے کی ایک جھلک دیکھ سکا ۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے مداح ان کے نئے بچے کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں ۔
یاد رہے کہ کرینہ اور سیف نے پہلے بیٹے تیمور علی خان کو میڈیا کے ذریعے مداحوں سے متعارف کروایا تھا لیکن اداکار جوڑی نے دوسرے بیٹے کو مداحوں کے سامنے لانے کے لیے خاص منصوبہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق کرینہ اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کا انسٹاگرام ہینڈل کے ورچوئل سیشن کے ذریعے مداحوں سے تعارف کروایا جائے گا لیکن یہ اب بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ سیشن کب ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کا مداحوں سے تعارف کرینہ کپور کروائیں گی کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم رہتی ہیں۔ سیف وبائی امراض کے دوران بچے کی صحت کو لے کر خاصی احتیاط کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ورچوئل سیشن کے ذریعے دوسرے بیٹے کا تعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔