ممبئی: اداکارہ شروتی ہاسن ہندی فلموں میں کم اور جنوبی انڈیا کی فلموں میں کافی کامیاب رہی ہیں۔ اداکار کمل ہاسن اور اداکارہ ساریکا کی بیٹی شروتی ایک اچھی اداکارہ ہیں اور ان کا شمار بے پناہ حسین ہیروئنز میں کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنی کچھ نئی تصاویر کے ساتھ یہ قبول کیا کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور انہیں اس پر کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی۔اپنی نئی تصویر میں شروتی کافی پتلی دبلی نظر آ رہی ہیں۔
انہوں نے لکھا میں دوسرے لوگوں کی رائے کا اثر لینے والوں میں سے نہیں ہوں لیکن مسلسل اس طرح کے کمنٹس کرنا ضروری نہیں کہ پہلے میں موٹی تھی اور زیادہ پتلی ہو گئی ہوں۔شروتی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صحت کے مسائل سے نمٹنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں اور یہ آسان نہیں ہے۔
شروتی کہتی ہیں کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے لیکن وہ نہ تو اس کی حمایت کرتی ہیں اور نہ ہی اس کی مخالف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو کسی کے بارے میں رائے قائم کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔