لاہور:سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ عورت گھر میں ہو یا گھر سے باہر وہ ہمیشہ امن چاہتی ہے ، آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے الحمرا میں ” عورت امن کی سفیر “ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔
زیبا بختیار نے کہا کہ ہمیں آٹھ مارچ کو صرف خواتین کے عالمی دن کے طور پر منانے پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھانے چاہئیں جس کے تحت انہیں ان کے حقوق دئیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے امسال کا موضوع بہت ہی خاص ہے کیونکہ عورت جہاں بھی ہو وہ امن چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مرد و خواتین الحمرا میں منعقد ہ اس سیمینار میں ضرور شرکت کریں کیونکہ ہم سب سب مل کر بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ عورت کو بھی عورتوں کا ساتھ دینا چاہیے اور خود کو طاقت بنائیں۔