اگر حسد اور بغض کو موذی مرض قرار دیا جائے تو غلط نہیں ہوگا ‘ ریشم

01:24 PM, 28 Feb, 2020

لاہور:نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اگر حسد اور بغض کو موذی مرض قرار دیا جائے تو غلط نہیں ہوگا ،انسان کا صرف ظاہر ی حسن کافی نہیں ہوتا بلکہ اس کا دل بھی شیشے کی طرح صاف ہونا چاہیے۔

ریشم نے کہا کہ کسی بھی رشتے میں اعتماد مضبوطی کی علامت ہے اور آج کل اس کا فقدان نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں مضبوط اعصاب کی مالک ہوں اور زندگی کے ہر معاملے میں پیشگی منصوبہ بندی کرتی ہوں جس کیو جہ سے میں ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے ذہنی طور پر تیار رہتی ہوں۔

ریشم نے کہا کہ شوبز میں مختلف طرح کی مصروفیات چل رہی ہیں اور اچھی زندگی گزررہی ہے جس پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

مزیدخبریں