انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حملہ آوروں نے نجی ٹیوشن میں پڑھنے والے مسلمان بچوں پر لوہے کی راڈ سے حملے کیے جیسے انہیں قتل کردیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت ایسا ملک بن گیا ہے جہاں قتل عام پھیل رہا ہے، کس کا قتل عام؟مسلمانوں کا قتل عام، کون کر رہا ہے؟، ہندو۔
انہوں نے مسلمانوں پر حملہ آور گروہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے نجی ٹیوشن میں پڑھنے والے بچوں پر لوہے کی راڈ سے حملے کیے جیسے انہیں قتل کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عالمی امن کو کیسے ممکن بنائیں گے، یہ ناممکن ہے، ان کی بہت بڑی آبادی ہے جس کی وجہ سے جب یہ تقریریں کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم مضبوط ہیں، یہ مضبوطی نہیں۔