پاکستان کی ایئر فورس، نیوی اور جوان کنٹرول لائن پر چوکس ہیں: آئی ایس پی آر

06:49 PM, 28 Feb, 2019

اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کے مقابلے اور بھارت کو سرپرائز دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایئر فورس اور نیوی بھی پوری طرح الرٹ ہے، بھارتی جارحیت کے جواب کیلئے کنٹرول لائن پر پاک فوج کے جوان چوکس ہیں۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں