شکر گڑھ، ناجائز تجازوات کی بھر مار، اسسٹنٹ کمشنر قبضہ مافیا کے سامنے بے بس

02:30 PM, 28 Feb, 2019

شکر گڑھ: تحصیل شکر گڑھ میں شہر کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجازوات کی بھر مار سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا روزانہ کی بنیاد پر کرنا پڑتا ہے اور گھٹنوں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔ ٹریفک کے جام ہونے کی وجہ سے اسکول کے طلبا و طالبات سمیت اسپتال جانے والے مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں اسسٹنٹ کمشنر نے تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ وہ جلد از جلد ناجائز تجازوات کو ہٹا دیں گے لیکن 6 ماہ گزر جانے کے باوجود عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔

شہریوں نے متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر انور بریار کو کارروائی کرنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے کوئی قبضہ مافیا کے سامنے بے بسی کا اظہار کیا۔ اس مسئلے کے خلاف وکلا نے اسسٹنٹ کمشنر کے آفس کے باہر متعدد بار احتجاج کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں