پاکستان نے حملے کے لیے جے ایف تھنڈر اور جدید ترین میزائل استعمال کیا، جاپانی جریدے کا دعویٰ

01:35 PM, 28 Feb, 2019

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے گزشتہ صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے دو طیاروں مگ 21 کو ما گرایا جس میں سے ایک کا ملبہ پاکستان میں گرا جبکہ دوسرے کا ملبہ کشمیر میں گرا اور ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس آپریشن میں ایف 16 استعمال ہوئے تاہم پاکستانی حکام نے اس کی تردید کر دی ہے ۔ اب غیر ملکی جریدے  " دی ڈپلومیٹ " نے پاکستانی فضائیہ کی کارکردگی کے بارے میں حیران کن خبر دی ہے ۔

جریدے کا کہناہے کہ پاکستان ائیر فورس نے جے ایف تھنڈر کو اس حملے میں استعمال کیا ہے ۔ سابق ائیر مارشل شاہد لطیف نے دی ڈپلومیٹ  کو بتایا کہ وہ جے ایف 17 تھنڈرکے پراجیکٹ ڈرائیکٹر  رہے ہیں ۔ آج انہی جہازوں نے بھارتی جہازوں کو مار گرایا ہے ۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہاہے کہ پاکستان ائیر فورس نے بھارتی فضائیہ کے طیارے کو گرانے کے لیے بی وی آر اے اے ایم (BVRAAM) میزائل استعمال کیا ہے ۔ 

یہ وہ میزائل ہے  جو کہ نظر نہ آنے والے اہداف کو آسانی سے ہوا سے ہوا میں تباہ کر نے کی بھرپور صلاحیت رکھتاہے ۔

پاکستان ائیر فورس چین کے تیارشدہ پی ایل 12 بی وی آر اے اے ایم میزائل کو جے ایف تھنڈر میں لگارہی ہے ۔جاپانی جریدے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ حال ہی میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے نامعلوم بی وی آر ایم ایم میزائل کا تجربہ کیاتھا ۔پاکستان کے پاس جدید ترین جے ایف تھنڈر استعمال کر رہے ہیں ۔ جے ایف تھنڈر نے 2017 میں ایران کا ڈرون بھی مار گرایا تھا۔

پاکستان ایئر فورس آئندہ سالوں میں مزید 150 جے ایف تھنڈر جنگی طیارے فضائیہ میں شامل کرنے جارہی ہے ، پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس سالانہ 25 جے ایف تھنڈر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

مزیدخبریں