کابل:پاکستان کی جانب سے دو بھارتی طیارے مار گرائے جانے اور پاک بھارت جنگی کشیدگی پر افغان طالبان نے کسی بھی قسم کا بیان جاری کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابقافغان طالبان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر کسی بھی قسم کا بیان جاری کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے ایسا نہیں کہاکہ پاک بھارت کشیدگی سے افغان امن عمل کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہاکہ طالبان کے حوالے سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر جاری بیان پروپیگنڈا تھا،انہوں نے کہاکہ ہم نے ایسا نہیں کہاکہ پاک بھارت کشیدگی سے افغان امن عمل کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر غیرملکی میڈیا میں ہمارے حوالے سے گرد ش کرنیوالی خبریں بے بنیاد ہیں۔