ممبئی:مودی سرکار کا جنگی جنون بھارت کو بھاری پڑنے لگا اور بھارتی سٹاک مارکیٹ سن سیکس میں مسلسل دوسرے روز کریش جیسی صورتحال ۔
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق آج کاروبار کے آغاز میں ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 800پوائنٹس کی کمی ہو گئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 320 ارب روپے ڈوب گئے۔بھارتی سٹاک مارکیٹ میں پانچ منٹ میں800پوائنٹس کی کمی ہوئی اوربھارتی مارکیٹ کریش کرنے کے بعد35948پوائنٹس پر آ گئی۔
مارکیٹ کھلی تو پانچ منٹ کے اندر پانچ سیکٹر کے حصص میں600پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی جبکہ سب سے زیادہ کمی آئل سیکٹر میں ہوئی۔