چائے پیو گے ،،رنویر سنگھ کے ٹویٹر پر پیغام نے بھارتیوں کو کہیں کا نہ چھوڑا

11:56 AM, 28 Feb, 2019

لاہور: بھارتی طیارے کی پاکستان حدود کی خلاف وزری کے بعد بھارتی فنکاروں نے آسمان سر پراٹھا لیاتھا ۔ تاہم ابھی نندن کی گرفتاری اور دو طیارے گرنے کے بعد بھارتی فنکاروں کو جیسے سانپ ہی سونگھ گیا ہو۔

مگر ایک فنکار ایسے ہیں جو ابھی بھی کچھ نہ کچھ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر رہے ہیں ، جی ہاں  بھارتی فنکار رنویر سنگھ نے جہاں سرجیکل سڑائیک کو بڑا سراہا تھا ۔ وہ اب بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر افسردہ ہیں ۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ " بہادر کمانڈر ابھی نندن ، ہم تمھارے ساتھ ہیں ۔۔۔"۔

اس کے جواب میں پاکستانی شہری نے رنویر سنگھ کو اچھا جواب دیا اور صرف لکھا کہ " چائے پیوگے "۔اس طرح پاکستانیوں کو بھارتی فنکاروں پر دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع مل گیا۔

مزیدخبریں