کنجوس شوہر گدھے کا گوشت کھلا دیتا ہے ،بیوی کا الزام

کنجوس شوہر گدھے کا گوشت کھلا دیتا ہے ،بیوی کا الزام
کیپشن: فائل فوٹؤ

قاہرہ : مصری خاتون گدھے کا گوشت کھلانے والے خاوند کے خلاف عدالت جا پہنچی ۔

تفصیلات کے مطابق مصری خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف خلع کے لیے عدالت پہنچ گئی ، عرب اخبار عکاظ کے مطابق مصری خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا شوہر گائے ، بھینس اور بکری کے گوشت کی بجائے ہمیشہ گدھے کا گوشت لا کر دیتا ہے ۔

مصری خاتون ریہام کا مزید کہناتھا کہ شوہر نہایت ہی کنجوس ہے ، تھوڑے سے پیسے بچانے کے لیے گدھے کا گوشت کھلا دیتا ہے ، ریہام نے مزید کہا کہ میرے شوہر کی تنخواہ 10 ہزار پاؤنڈ سے زائد ہے ۔

عدالت نے مصری خاتون کی درخواست پر خاوند سے جواب طلب کر لیا ہے ۔