اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کوشکست دےدی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کوشکست دےدی
کیپشن: فوٹوبشکریہ:ٹوئیٹر

دبئی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی۔

تفصیلات کے مطابق ، متحدہ عرب امارات  میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں  سے شکست دے دی ، آصف علی کی  70 رنز کی جارحانہ  بیٹنگ کی بدولت کنگز کے جبڑے سے فتح چھین لی آصف نے 38 گیندوں پر 70 رنز بنائے جس میں نصف 6چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

سالٹ نے 46 رنز بنا کر آصف علی کا بھرپور ساتھ دیا اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، رونکی 26، ڈیلپورٹ صفر،حسین طلعت ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان شاداب خان نے چھکا لگا کر کامیابی حاصل کیے ۔

کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان نے 2،عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔