ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کہا ہے کہ شام میں انسانیت اور بچے مر رہے ہیں جسے روکنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشا گپتا نے شام میں جاری بحران پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرا کس مذہب ، ملک اور حکومت سے تعلق ہے ،شام میں لوگوں کا خون بہہ رہا ہے، انسانیت اور بچے مر رہے ہیں جسے روکنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ شام کے شہر مشرقی غوطہ میں ایک ہفتے کے دوران تنازعات کے باعث 127بچوں سمیت 510 افراد جاں بحق ہو گئے۔