اسلام آباد:ائیرچیف سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کا باخوبی ادراک ہے ، کسی کو فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ائیرچیف سہیل امان نے کہا کہ اللہ کے فضل اور ہماری جدوجہد سے ملک میں امن بحال ہوا ، غیریقینی صورتحال کے باوجود امن کے خواہاں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نامساعد حالات اور غیر یقینی صورت حال کے باوجود خطے میں امن کے خواہاں ہیں ، پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کا بخوبی ادراک ہے لیکن ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔
دریں اثنا ترجمان فضائیہ نے بتایا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا نیا سکوارڈن تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد مغربی سرحدوں کی فضائی حدود کی دن رات نگرانی ہے۔