حکومت کا چین میں پاکستانی ڈرامے دکھانے کا اعلان

02:46 PM, 28 Feb, 2018

اسلام آباد:چینی بھی پاکستان کے رنگ میں رنگنے کو تیار ہیں اور اسی سلسلے میں اب پاکستانی ڈرامے چین میں بھی دکھانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب چین میں پاکستانی ڈرامے دکھائے جائیں گے جبکہ چینی سنیما گھروں میں پاکستانی فلمیں بھی چلیں گے۔

 مزید پڑھیں :دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو ماننا اور سراہنا چاہیے، چین

قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کو بریفنگ میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاک چین کلچرل معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے اور اب چین کے سرکاری ڈرامہ چینل پرپاکستانی ڈرامے اور فلمیں چینی زبان میں دکھائی جائیں گی۔

قائمہ کمیٹی کے رکن نے کہا کہ بھارتی فلم پدماوت بغیر کسی سینسر کے پاکستانی سنیما گھروں میں دکھا دی گئی جس پر مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ فلم پدماوت ہر فیچر فلم کی طرح فکشن پر مبنی ہے ،مگر اس کو نشر کرنے سے قبل نظر ثانی کی جانی چاہیے تھی۔

مزید پڑھیں :اداکارہ ثانیہ سعید اور فرح شاہ نے پاکستانی ڈرامے میں ہم جنس پرستی کا کردار ادا کر کے سب کو حیران کر دیا
خیال رہے کہ برصغیر کی تاریخ پر مبنی بھارتی فلم ’پدماوت‘ کو بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا جبکہ اس فلم کے خلاف جہاں بھارت میں مظاہرے، جلائو گھیرائو اور تشدد دیکھنے میں آیا تھا ، وہیں پاکستان میں اس کے بر عکس فلم پر کسی نے بھی کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا۔

دیپکاپڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی فلم ’پدماوت‘ کو پاکستان میں 25 جنوری کونمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا اور اسے فلم کو اسلام آباد سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :پاکستانی ڈراموں کی شہرت نے کروڑوں روپیہ کمانے والی بھارتی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ پاکستان میں پہلے ہی غیر ملکی ڈرامے نشر کئے جاتے ہیں جن میں اکثریت بھارت اور ترکش ڈراموں کی ہے۔حکومت کی جانب سے چین میں پاکستان کے ڈرامے دکھانے سے پاکستان چین دوستی مزید مضبوط ہوگی اور چینی عوام پاکستانی کلچر اور رہن سہن سے واقفیت حاصل کرسکیں گے ۔

مزیدخبریں