الزامات لگاتے وقت عمران خان کے سامنے اخلاقیات نہیں ہوتیں، رانا ثنااللہ

12:33 PM, 28 Feb, 2018

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کا فارمولا جھوٹ بولنا ہے۔ اتنا جھوٹ بولو کہ لوگوں کو سچ لگنا لگ جائے یہ لوگ پہلے الزام لگاتے ہیں پھر بھاگ جاتے ہیں کیونکہ اسی عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر بہت جھوٹ بولے۔ الزامات لگاتے وقت عمران خان کے سامنے اخلاقیات نہیں ہوتیں پتہ نہیں فیصل سبحان کی فال پنکی نے نکالی ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان نے ایک بے عزت انسان ہے اور آج کل فیصل سبحان کے حوالے سے الزام لگایا جا رہا ہے۔ شہباز شریف کے ساتھ تعلق جوڑا جا رہا ہے لیکن فیصل سبحان کا ملتان میڑو منصوبے سے کوئی تعلق نہیں یہ صرف من گھڑت کہانیاں ہیں جن کا سرے سے کوئی سر پاؤں نہیں۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا کچھ ٹولوں نے ملتان میڑو بس پراجیکٹ میں ہیرا پھیری کرنے کی کوشش کی لیکن جب وہ  پکڑے گئے تو انہوں نے کہا ہمارا ملتان میڑو بس منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے  اور جعلی دستایزات کی بنیاد پر انہیں جیل میں ڈالا گیا۔

عابد باکسر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ شہباز شریف کے بارے میں غلط بیانی کر رہے ہیں حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے خلاف 12 مقدمات ہیں اور ان میں سے ایک بھی مقدمہ پولیس مقابلے کا نہیں ہے جبکہ عابد باکسر مسلسل جھوٹ بول رہا ہے۔

یاد رہے گزتہ ہفتے عمران خان نے فیصل سبحان کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وہ شریف فیملی کا فرنٹ مین ہیں۔ فیصل سبحان کو اغوا کر کے غائب کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے بارے میں کچھ باہر نہ آ سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا شریف فیملی مال بنانے میں لگی ہوئی ہے جبکہ سوال یہ ہے کہ کیا مافیا کے ہاتھوں ملک کو لوٹا جائے گا اب تو وزیر اعلی شہباز شریف کی کرپشن پکڑی گئی ہے اور چین کی کمپنی نے خود کہا کہ ہم نے پیسہ ملتان میڑو کے پراجیکٹ سے بنایا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں