کراچی کنگز کےکولن انگرام اور ٹیمل ملز نے پاکستان آکر کھیلنےکا اعلان کر دیا

12:31 PM, 28 Feb, 2018

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے پرجوش میچز یو اے ای کی سرزمین پر اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے جہاں ایک ٹیم دوسری ٹیم پر سبقت لینے کیلئے سر دھڑ کی بازی کی لگا رہی ہے ۔شائقین کا جمِ غفیر یہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں تاہم پاکستان میں موجود پاکستانی کرکٹرز اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب پی ایس ایل کے یو اے ای میں میچز ختم ہوں اور وہ کب اپنی پسندیدہٹیموں  اور کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلتا دیکھیں ۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرےا یڈیشن میں کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کر دیا تھا لیکن اب یوں دکھائی دیتا ہے کہ مقامی کھلاڑیوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں آ کر کھیلنے کییلئے راضی کرنا شروع کر دیا اور اس میں کراچی کنگز نے کھلاڑیوں کولن انگرام اور ٹیمل ملز نے پاکستان میں آ کر کھیلنے پر رضا مندی کا اظہار کر دیا ۔

  پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل دو اہم ترین غیر ملکی کھلاڑیوں ٹیمل ملز اور کولن انگرام نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر گئی تو وہ پاکستان کی سرزمین پر کرکٹ میچ کھیلنے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن تھری کے ابتدائی تینوں میچ جیت کر  پاکستان میں پلے آف میچز کھیلنے کیلئے دستک دیدی ہے۔پی ایس ایل مین شامل ہر ٹیم نے 10 میچز کھیلنے ہیں اور کراچی کنگز نے ابتدائی تینوں میچز میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں