تبوک میں پاکستانی مزدور اونچی عمارت سے گر کر جاں بحق

12:25 PM, 28 Feb, 2018

تبوک : سعودی عرب کے اہم شہر تبوک کےمحلہ سلمان میں  پاکستانی مزدور تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مزدور مشرف خان روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب گیا تھا۔اور گزشتہ روز  اونچی عمارت میں تعمیر و مرمت کے دوران اچانک  غیر متوازن ہونے کے باعث گر گیا ۔

سعودی ریسکیوحکام کے مطابق پاکستانی مزدور  توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے نیچے آگرا جس کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔واضح رہے کہ مشرف خان کا تعلق پاکستان کے شہر بنوں سے تھا اور وہ ایک عرصے سے بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مزدوری کررہا تھا۔

مزیدخبریں