نواز شریف 2023 ءتک کشمیر آزاد کروا لیں گے:کیپٹن(ر)صفدر کا دعویٰ

12:08 PM, 28 Feb, 2018

نواز شریف 2018 ءکے بعد دوبارہ وزیراعظم،2023 تک کشمیر آزاد کروالیں گے‘اہم ترین دعویٰ سامنے آگیا

میرپور:مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف 2023 ءتک کشمیر آزاد کروائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ میاں صاحب تینوں بار سازشوں کا شکار ہوئے،سازشیوں نے ملک کے خلاف 70 سال سازشیں کیں،نواز شریف 2018 ءکے بعد دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف کے سامنے لانے والے کشمیر کا حل نہیں چاہتے جبکہ نواز شریف 2023 ءتک کشمیر آزاد کروائیں گے۔یادر ہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا قائمقام صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات قائد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

مزیدخبریں