شارجہ : پی ایس ایل تھری میں مصباح الحق کی انجری کے سبب ابتدائی میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے رومان رئیس کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہے کہ اس سال پی ایس ایل میں پچھلے دوسیزنز سسے بھی بہتر پرفارم کروں اور قومی ٹیم میں مستقل جگہ بنا سکوں ۔
وکٹ لینے کے بعد اپنے منفرد انداز میں جشن منانے کے حوالے سے رومان رئیس کا کہنا ہے تھا کہ خود کو نارمل رکھنے کو کوشش کرتا ہوں ٹی 20 فارمیٹ ایسا فارمیٹ ہے جہاں آپ ایک گیند پر وکٹ لیتے ہیں جبکہ اگلی گیند کو باؤنڈری سے باہر پہنچا دیا ہے اس سے ایسے انداز میں جشن مناتا ہوں کہ سب کچھ نارمل رہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر آپ اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کر کے قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ رومان رئیس نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ لیگ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں ۔نوجوان کھلاڑی انٹرنیششنل کرکٹرز کیساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر کے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے سیزن تھری میں رومان رئیس کی قیادت میں تاحال دو میچز کھیلے ہیں جن میں انہیں ایک میچ میں انہیں کامیابی نصیب ہوئی جبکہ دوسرا میچ ہارے ہیں ۔ اسلام آباد یونائیٹد آج اپنے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شارجہ کے میدان میں پنجہ آزمائی کرے گی ۔