آگرہ : بھارت کی مشہور گلوکارہ پلک اور اسکا بھائی پلاش لائیو پرفارمنس کے دوران شو کے آرگنائزر پر چلانا شروع ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں بہن بھائی پلک اور پلاش آگرہ میں ایک موسیقی کے پروگرام کر رہے تھے ۔ تاہم گانے کے دوران دونوں نے اچانک چلانا شروع کر دیا اور شو کے آرگنائزر کو ان کی والدہ کے ساتھ نامناست رویہ اپنانے پر معافی مانگنے کاکہا ہے ۔
اے این آئی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ اپلوڈ کیا جس میں دونوں سنگرز کی باقاعدہ آواز سنی جاسکتی ہے جس میں وہ شو کے آرگنائزر پر شدید غصہ ہو رہے ہیں اور اس کو ان کی والدہ سے فوری طور پر معافی مانگنے کا کہہ رہے ہیں ۔
جس کے بعد آرگنائزر سمیت متعدد افراد سٹیج پر آگئے اور انہوں نے مسلے کو حل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں .
ویڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں :-