انتظار قتل کیس، میری جان کو بھی خطرہ ہے رینجرز تحفظ دے، عینی شاہد

09:53 AM, 28 Feb, 2018

کراچی: کراچی میں ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے قتل ہونے والے نوجوان انتظار کیس کے معاملے میں نیا موڑ آ گیا۔ واقعے کی عینی شاہد مدیحہ کیانی نے اپنا وڈیو بیان جاری کر دیا۔ انہوں نے بتایا فائرنگ کرنے والے شخص کی مونچھیں تھی جس کی نشاندہی کر چکی ہوں تاہم میری جان کو اب خطرہ ہے رینجرز تحفط دے۔

مدیحہ کیانی نے ویڈیو بیان میں کہا انتظار نے کہا تھا اس کی گاڑی کی نشاندہی ہو چکی ہے اور تعقب بھی کیا جاتا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شفاف ہونی چاہیے اور سچائی سامنے آئے کیونکہ اس واقعے میں اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جس دن قتل ہوا شام میں سلیمان نامی شخص ملا تھا جس نے غصہ میں انتظار اور مجھے دیکھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماہ رخ اور سلیمان نامی شخص سے بھی تحقیقات ہونی چاہیے جبکہ انتظار کے والد سے شرمندگی کے باعث نہیں مل رہی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں