کھانے کے علاوہ نمک کا وہ استعمال جو آج تک کسی نے آپ کو نہیں بتایا ہو گا

لندن(نیوزڈیسک) آپ نے ہانڈی میں نمک تو ضرور کھایا ہوگا لیکن کیاآپ کو معلوم ہے کہ کھانے کے علاوہ نمک کے کئی دیگر استعمال بھی ہیں۔آئیے آپ کو اس کے استعمال بتاتے ہیں۔ *اگر کچن کی جالیوں میں چکنائی جم جائے تو نمک کو نیم گرم پانی میں شامل کرکے اسے جالیوں پر ڈالیں اور کسی دھاتی چیز کے ساتھ اچھی طرح صاف کریں، اس طریقے سے چکنائی اتر جائے گی۔ *آپ نمک والے نیم گرم پانی کو کچن کے ڈرین میں ڈال کر اسے بند ہونے سے بچاسکتے ہیں۔ *اگر دودھ کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنا ہوتو اس میں چٹکی بھر نمک ڈال دیں، یہ زیادہ دیر تک قابل استعمال رہے گا۔ *اگر آپ کے کپوں میں چائے، کافی یا دیگر نشانات لگ جائیں تو انہیں نمک سے صاف کرنے سے نشانات صاف ہوجاتے ہیں۔ *گھر میں فرنیچر کو چمکانے کے لئے نمک والے پانی کو اس پر ڈال دیں اور خشک ہونے پر صاف کرنے سے یہ نئے جیسا ہوجائے گا۔ *فریج گندی ہوجائے تو اس میں نمک والا پانی ڈال کر صاف کرنے سے نہ صرف یہ صاف ہوجائے گی بلکہ اس میں سے ناگوار بو بھی نہ آئے گی۔ *پھولوں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لئے انہیں نمک والے پانی میں ڈالنے سے ان کی عمر طویل رہے گی۔ *اگر شہد کی مکھی یا کوئی مکوڑاکاٹ لے تو زخم کو نمک والے پانی سے دھونے سے درد میں کمی کے ساتھ سوزش کم ہوگی۔ *چولہے کی چکنائی کو نمک والے پانی سے صاف کرنے یہ نیا جیسا ہوجائے گا۔ *اگر کافی زیادہ دیر تک ابالی جائے تو یہ کڑوی ہوجاتی ہے لیکن اس میں ہلکا سا نمک ملانے سے اس کی کڑواہٹ کم ہوجائے گی۔

کھانے کے علاوہ نمک کا وہ استعمال جو آج تک کسی نے آپ کو نہیں بتایا ہو گا

لندن:  آپ نے ہانڈی میں نمک تو ضرور کھایا ہوگا لیکن کیاآپ کو معلوم ہے کہ کھانے کے علاوہ نمک کے کئی دیگر استعمال بھی ہیں۔آئیے آپ کو اس کے استعمال بتاتے ہیں۔
*اگر کچن کی جالیوں میں چکنائی جم جائے تو نمک کو نیم گرم پانی میں شامل کرکے اسے جالیوں پر ڈالیں اور کسی دھاتی چیز کے ساتھ اچھی طرح صاف کریں، اس طریقے سے چکنائی اتر جائے گی۔
*آپ نمک والے نیم گرم پانی کو کچن کے ڈرین میں ڈال کر اسے بند ہونے سے بچاسکتے ہیں۔
*اگر دودھ کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنا ہوتو اس میں چٹکی بھر نمک ڈال دیں، یہ زیادہ دیر تک قابل استعمال رہے گا۔
*اگر آپ کے کپوں میں چائے، کافی یا دیگر نشانات لگ جائیں تو انہیں نمک سے صاف کرنے سے نشانات صاف ہوجاتے ہیں۔
*گھر میں فرنیچر کو چمکانے کے لئے نمک والے پانی کو اس پر ڈال دیں اور خشک ہونے پر صاف کرنے سے یہ نئے جیسا ہوجائے گا۔
*فریج گندی ہوجائے تو اس میں نمک والا پانی ڈال کر صاف کرنے سے نہ صرف یہ صاف ہوجائے گی بلکہ اس میں سے ناگوار بو بھی نہ آئے گی۔
*پھولوں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لئے انہیں نمک والے پانی میں ڈالنے سے ان کی عمر طویل رہے گی۔
*اگر شہد کی مکھی یا کوئی مکوڑاکاٹ لے تو زخم کو نمک والے پانی سے دھونے سے درد میں کمی کے ساتھ سوزش کم ہوگی۔
*چولہے کی چکنائی کو نمک والے پانی سے صاف کرنے یہ نیا جیسا ہوجائے گا۔
*اگر کافی زیادہ دیر تک ابالی جائے تو یہ کڑوی ہوجاتی ہے لیکن اس میں ہلکا سا نمک ملانے سے اس کی کڑواہٹ کم ہوجائے گی۔