راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا تو کچھ افغانستان چلے گئے اور اپنے آپ کو ری آرگنائز کیا۔ افغانستان میں دہشت گردوں کو را کی سپورٹ حاصل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کو واپس لے کر آنا ہے.دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہر آپریشن کامیاب ہوا۔ا نہوں نے بتایا کہ ردالفساد ملک میں فساد پھیلانے والوں کیخلاف ہے. اس آپریشن میں سہولت کاروں کو ختم کرنا ہے اور غیرقانونی اسلحے کی بھی صفائی کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ردالفساد کی کوئی ٹائم لائن نہیں اور یہ آپریشن صرف فوج کا نہیں، سب نے مل کر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فساد کو پاکستان سے باہر نکال کر پھینکنا ہے. دہشتگردی کیخلاف جنگ فوج سے پہلے عوام نے جیتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پر ہر ادارہ کام کر رہا ہے، ہم سب کو اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہو گا.