دبئی : ”عرب آئیڈل“ میں فلسطینی گلوکار یعقوب شاہین نے میدان مار لیا۔ اس اعزاز پر دنیا بھر کے فلسطینی خوشیاں منارہے ہیں.
فلطسین کے ٹاو ن بیت اللحلم سے تعلق رکھنے والا نوجوان گلوکار یعقوب شاہین نے یمن کے محمد الزکی اور اسرائیل کے امیر دندان کو شکست دی ہے۔ جیتنے کے بعد یعقوب شاہین نے اپنے خاندان اور فلطسینیوں کا شکریہ ادا کیا اوراپنا ایوارڈ بھی فلسطینیوں کے نام کیا۔
یعقوب کی جیت نے فلسطینیوں میں خوشی کی نئی روح پھونک دی اورفلسطینی اس جیت کو بھرپوراندازمیں منارہے ہیں۔ یعقوب کی والدہ نورما بھی بیٹے کی خوشی پر سرشار ہیں۔
ان کے مداح عبداللہ یوسف نے کہا کہ یہ جیت اس بات کا پیغام ہے کہ فلسطینی امن اور زندگی سے محبت کرتے ہیں۔