ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ جوہی چاولہ نے مین اسٹریم فلموں کے علاوہ دیگر شعبوں میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ آئندہ ویب سیریز میں کام کرتی نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اپنی ایک ویب سیریز کے ذریعے ڈیجیٹل ورلڈ میں داخل ہونے والی ہیں۔ اس سلسلے میں اداکارہ نے ہدایتکار ناگیش ککنور کیساتھ کام کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آئندہ آرمس فورس پر ان کی ویب سیریز میں خواتین کمانڈوزنظر کے طور پر آئیں گی۔ سیریز میں بتایا جائے گا کہ کس طرح جوہی اپنی فوج کے حوصلے بلند کرتی ہیںتاہم وہ اس وقت اپنی ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔