ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو گزشتہ روز ان کی خدمات کے اعزاز میں یش چوپڑا میموریل ایوارڈ سے نوازا دیا گیا ۔ایوارڈ ملنے پر شاہ رخ خان نے اپنی زندگی کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب میں ممبئی آیا تو میرا کوئی خاندان نہیں تھا لیکن اس وقت بالی ووڈ نے مجھے سہارا دیا ۔
بھارتی اخبار ”دی ٹائمز آف انڈیا“ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سپر سٹار گزشتہ روز یش چوپڑا میموریل ایوارڈ ملنے پر جذباتی ہوگئے اور اپنی زندگی کی دکھی داستان حاضرین کے سامنے بیان کرنے لگے انہوں نے کہا کہ” جب میں ممبئی آیا تو میرا کوئی خاندان اور سہارا نہ تھا مگر اس فلم انڈسٹری نے دونوں بازو کھول کر مجھے خوش آمدید کہ اور آج ایک ارب سے زائد لوگ میرا خاندان ہیں اور میں ان کا دلی شکر گزار ہوں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ایوارڈ لتا منگیشکر، امیتابھ بچن اور ریکھا کو مل چکا ہے۔جبکہ شاہ رخ نے یش چوپڑا کی فلم ”دل تو پاگل ہے ، ویر زارا اور جب تک ہے جان” میں کام کیا تھا جس کے بعد انہیں بھی اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔