باجوڑایجنسی میں افغان صوبہ کنڑ سے شدت پسندوں کا پاکستانی پوسٹوں پر حملہ

07:52 PM, 28 Feb, 2017

باجوڑ ایجنسی: پاکستان دشمنوں کی افغانستان میں بیٹھ کر کارروائیاں،،شدت پسندوں نے افغانستان کے صوبہ کنڑسےباجوڑایجنسی میں پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کیا،،جس میں ایک سکیورٹی اہلکارزخمی ہوگیا،،سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔

افغان صوبہ کنڑ سے شدت پسندوں کا پاکستانی پوسٹوں پر حملہ ،،فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا ۔ افغان شدت پسندوں کی جانب سے حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔ افغان صوبہ کنڑ سے مختلف علاقوں میں پاکستانی پوسٹوں پر 3 دن سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔جس کا پاکستانی سکیورٹی فورسزکی جانب سے موثرجواب دیا جارہاہے۔

مزیدخبریں