ضروری نہیں کہ سیلفی صرف نوجوان ہی بناسکتے , سعودی فرمانروا شاہ سلمان سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کے ہمراہ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

07:27 PM, 28 Feb, 2017

کوالالمپور : سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کے ہمراہ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔عموما خیال کیا جاتا ہے کہ یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کیلئے سیلفی کا رحجان زیادہ تر نوجوانوں میں پایا جاتا ہے، مگر ضروری نہیں کہ سیلفی صرف نوجوان ہی بناسکتے ہیں۔

 

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایشیائی ممالک کے دورے پر آئے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب عبدالرزاق کی ایک سیلفی بھی مقبول ہوئی ہے۔

وزیراعظم نجیب رزاق سے باضابطہ بات چیت سے قبل شاہ سلمان نے کوالالمپور میں وزیراعظم ہاؤس کا بھی دورہ کیا، انہوں نے یہ یادگار سیلفی اسی وقت بنائی تھی۔ دونوں سربراہ مملکت کی سیلفی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس نے لوگوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔ شاہ سلمان نے ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں وزیراعظم نجیب عبدالرزاق سے ملاقات کی تھی، دیر تک جاری رہنے والی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں