راولپنڈی اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان مقامی انتظامیہ نے کیا، وزارت داخلہ کا وضاحتی بیان

07:23 PM, 28 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں بدھ کو تعطیل کا اعلان مقامی انتظامیہ نے کیا ہے، وزارت داخلہ سے منسوب سرکلر جعلی ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور راولپنڈی انتظامیہ نے گذشتہ روز سرکلر جاری کیا تھا کہ 28 فروری کو ایک بجے کے بعد اور یکم مارچ کو مکمل مقامی چھٹی ہو گی۔ ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور راولپنڈی کا سرکلر بالکل ٹھیک ہے۔

اس کی رو سے مقامی چھٹی ہو گی لیکن سوشل میڈیا پر ایک جعلی سرکلر بھی چلایا گیا ہے جس میں ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ سرکلر وزارت داخلہ کا ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ وضاحت کی ہے کہ وزارت سے منسوب شدہ سرکلر جعلی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ اور راولپنڈی انتظامیہ کے جانب سے مقامی چھٹی کا سرکلر ٹھیک ہے لیکن وزارت نے ایسا کوئی سرکلر نہیں کیا.

مزیدخبریں