اداکارہ رانی مکھرجی ایک بار پھر سلور اسکرین پر واپسی کریں گی

اداکارہ رانی مکھرجی ایک بار پھر سلور اسکرین پر واپسی کریں گی

06:54 PM, 28 Feb, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ہچکی‘‘ سے ایک بار پھر سلور اسکرین پر واپسی کریں گی۔

اداکارہ رانی مکھرجی نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے شادی کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن اب رانی کو ایک بار پھر بالی ووڈ کی یاد ستانے لگی ہے۔

 رانی مکھرجی 2014 میں فلم ’’مردانی‘‘ میں آخری بار جلوہ گر ہوئی تھیں لیکن اب انہوں نے فلم نگری میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے اور یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ہچکی‘‘ سے  دوبارہ سلو ر اسکرین پر نظر آئیں گی۔

مزیدخبریں