منگول د و ر کی 600سالہ تاریخ کا منگولین زبان میں ترجمہ

06:37 PM, 28 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: چین کے منگول دور حکومت کے چھ سو سالہ تاریخی ریکارڈ کا منگولین زبان میں ترجمہ کر دیا گیا ہے۔ یہ ریکارڈ 210جلد وں کی 15کتابوں اور روزنامچوں پر مشتمل ہے جس میں منگول دور حکومت کے عروج زوال کا تذکرہ موجود ہے۔

یہ ریکارڈ منگ دور حکومت1368-1644کے پہلے حکمران زو یوآن زانگ کے حکم پر 1370ء میں مرتب کیا گیا تھا۔ اس ریکارڈ کا ترجمہ کرنے کے لئے گزشتہ 600سال میں تاریخ دانوں میں بڑی کوششیں کیں لیکن ان کی کوششوں میں مشکلات اور جنگ کے باعث رکاوٹیں پیدا ہوتی رہیں۔

یہ ریکارڈ معیاری چینی زبان میں لکھا گیا تھا جسے اب منگولین زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ مارچ 2014ء میں منگولین تاریخ کے 16ماہرین نے ترجمے کا کام شروع کیا۔ انہیں یقین تھا کہ اس تاریخی ریکارڈ کے ذریعے منگولیا کے عوام کو اپنی تاریخ کو سمجھنے میں بڑی مدد ملے گی۔ یہ کتابیں آئندہ دو برسوں میں شائع کی جائیں گی۔

منگولین شہنشاہ تاریخ کی سب سے بڑی شہنشاہت تھی جسے چین میں یوآن دور حکومت 1271-1368 کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ یہ حکومت چین سے مرکزی یورپ تک پھیل گئی تھی ، اس کے بانی چنگیز خان نے یوریشیا کے بڑے علاقے فتح کرنے سے قبل خانہ بدوش قبیلوں کو فتح کیا ۔

مزیدخبریں