پشاورمیں سردی جاتے جاتے پھر لوٹ آئی

03:48 PM, 28 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور:منگل کے روز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔منگل کی صبح صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں برسنے والی بارش اور بعد ازاں ٹھنڈی ہوائوں نے موسم کو ایک بار پھر خوشگوار بنا دیا ۔گزشتہ ایک ہفتے سے پشاورمیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا تھا اور دھوپ میں چلنا اور بیٹھنا لوگوں کیلئے مشکل تھا تاہم منگل کی صبح سے ہی آسمان پر سیاہ بادل چھاگئے اور صبح 10بجے کے بعد ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو وقفے وقفے سے سہ پہر تک جاری رہا اور بارش نے موسم کو سہانا بنا دیا ۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے بازاروں کا رخ کیا جبکہ مچھلی سمیت ڈرائی فروٹ اور گرم مشروبات کی دکانوں پر بھی رش لگا رہا ۔

مزیدخبریں