لاہور :پنجاب کے 299 مدارس فرقہ واریت اور دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں ،نجی ٹی وی نے ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کام کرنے والے 13 ہزار 798 مدارس کی جیو ٹیکنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان مدارس میں سے 13 ہزار 499 مدارس کو مکمل تحقیق کے بعد کلیئر قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب 299 ایسے مدارس ہیں جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ دہشتگردی اور فرقہ واریت میں کسی نہ کسی طرح ملوث رہے ہیں ، جیو ٹیکنگ کی کیٹگری بی کے مطابق یہ 299 مدارس دہشتگردی اور فرقہ وارانہ وارداتوں میں کسی نہ کسی طرح سہولت کار کا کردار کرتے رہے ہیں ، ان 299 مدارس میں سے 56 ایسے مدارس ہیں جن کے موجودہ و سابق معلم دہشتگردی اور فرقہ وارانہ وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
مدارس کی جانب سے منفی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ان کی رجسٹریشن کے دوران ہوا۔ پنجاب حکومت نے مدارس کی ملک دشمن اور منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی رپورٹ وزارت داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی ہے۔