ناقص ائیر بیگز کے مقدمہ میں امریکی کمپنی کو ایک ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

02:02 PM, 28 Feb, 2017

واشنگٹن : ائیر بیگز بنانے والی کمپنی تکاتا پر فراڈ کے الزام میں باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کی گئی ہے اور کمپنی اب ناقص ائیر بیگز کے مقدمہ میں ایک ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق مشی گن کی ایک عدالت نے گزشتہ ماہ طے پانے والے ڈیل کی منظوری کیلئے گرین سگنل دیدیاہے۔

جس کے تحت کمپنی ایک ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں گی۔واضح رہے کہ ائیر بیگز کی خرابی کے باعث دنیاءبھر میں 100ملین کی قریب گاڑیاں مارکیٹ سے واپس اٹھائی گئی تھیں اوران ائیربیگز میں نقائص سے جانی نقصان بھی ہوا تھا۔

مزیدخبریں