سعودی ریلوے نے ریاض-القسصیم ریلوے لائن منصوبے کا آغاز کر دیا

01:41 PM, 28 Feb, 2017

ریاض: سعودی ریلوے کمپنی ایس اے آر نے ریاض اورالقصیم کے مسافروں کے لئے 1250کلو میٹر لمبی ریلوے لائن کے منصوبے کاآغاز کر دیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ریلوے لائن منصوبے کے پہلے مرحلے میں تین سٹیشنز بنائے گئے ہیں اور بعد میں 6 سٹاپس تک توسیع کی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت بچوں اور بڑوں کے لئے ٹکٹ کی قیمت 20 اور 40 ریال مقرر کی گئی ہے۔

ریلوے لائن منصوبے کے پہلے مرحلے میں 6 ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی جن میں 444 مسافر سفر کر سکیں گے۔اب غیر ملکی شہریوں کو سفر کرنے میں آسانی ہو گی ۔غیر ملکی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ 

غیر ملکی شہریوں کا کہنا ہے کہ اب مہنگے ائر ٹکٹ لینے کی بجائے ٹرین کے تیز رفتار سفر سے آسانی پید ا ہو گی ۔

مزیدخبریں